دنیا کے مہنگے ترین کاک ٹیل کی قیمت نے سب کو حیران کر دیا
Wiki Article
مہنگے ترین کاک ٹیل کی قیمت:
دنیا کے مہنگے ترین کاک ٹیل کی قیمت نے سب کو حیران کر دیا. قیمتی کاک ٹیلوں کی فہرست میں میرو مارٹینی نامی کاک ٹیل نے سب کو پیچھے چھوڑ گیا۔ یہ کاک ٹیل 150 ہیروں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈالینا شکاگو میں ایک اعلیٰ درجے کا ریسٹورنٹ ہے۔ جو کاک ٹیل کے شائقین کیلئے ایک نایاب قسم کا مشروب پیش کر رہا ہے۔ جس کی قیمت 13 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ یہ انتہائی مہنگا مشروب، مختلف پھلوں سے ملکر بنتا ہے، جس میں ٹماٹر کا جوس، زیتون کا تیل اور لیموں شامل ہیں۔ جو چیز میرو مارٹینی کو واقعی منفرد بناتی ہے وہ زیورات اور لگژری ڈائننگ کا عمدہ امتزاج ہے۔
یہ مشروب 14 قیراط سونے میں 150 ہیروں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ یہ منفرد تخلیق، کولن ہوفر کی طرف سے وضع کی گئی ہے۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق یہ مشروب اس وقت سرخیوں میں آیا جب ایک امیر شخص نے اسے اپنی بیوی کو خوش کرنے کیلئے خریدا۔
Report this wiki page